پی ٹی آئی نے سرکاری وسائل جلسوں پر خرچ کیے، امیر مقام

وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان اور مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے پشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سابقہ صوبائی حکومت پر شدید تنقید کی ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ پی ٹی آئی کے 13 سالہ دورِ اقتدار میں عوامی خزانے اور سرکاری وسائل کو جلسوں، جلوسوں اور ایک قیدی کو چھڑانے کے لیے بے دریغ استعمال کیا گیا۔

امیر مقام کا کہنا تھا کہ ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کے بعد وفاق اور خیبرپختونخوا اب ایک پیج پر ہیں اور وزیراعظم خود صوبے کے معاملا ت دیکھ رہے ہیں۔ انہوں نے اعلان کیا کہ پی ٹی آئی حکومت کے دور میں ہونے والی مبینہ کرپشن، لوٹ مار اور دہشت گردوں کی سرپرستی کی تمام تفصیلات عوام کے سامنے لائی جائیں گی اور ایڈوائزری کونسل احتساب کے لیے اپنا کردار ادا کرے گی۔

وفاقی وزیر نے دعویٰ کیا کہ صوبے کے عوام نے پی ٹی آئی کی احتجاجی کال کو رد کر دیا ہے اور حکومت ختم ہونے پر خوشی کا اظہار کیا۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے کے لیے کنٹینرز جلد ہٹا دیے جائیں گے اور صوبے میں آٹے و دیگر اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں کمی کے ساتھ خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed