کیمیا کا نوبیل انعام فرانس اور جاپان کے سائنسدانوں نے اپنے نام کرلیا۔
خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق فرانسیسی سائنسدان ہنری کاگن اور جاپانی سائنسدان کینسو سوئی کو کیمیا کے نوبیل انعام سے نوازا گیا ہے۔
نوبیل انعام کی جیوری کے مطابق دونوں سائنسدانوں کو مالیکیولز کی آئینہ نما شکلوں پر تحقیق کے اعتراف میں یہ اعزاز دیا گیا۔
جیوری کے مطابق سائنسدانوں کی تحقیق ادویات کی تیاری اور ان کی ترقی کے لیے اہمیت رکھتی ہے۔







