انسانی اسمگلنگ کیلئے 25 کشتیاں انگلش چینل روانگی سے پہلے ضبط

انگلش چینل کے راستے تارکین وطن کی غیر قانونی اسمگلنگ کے لیے استعمال ہونے والی 25 کشتیاں ایسٹ مڈلینڈز ایئرپورٹ پر قبضے میں لے لی گئیں۔

نیشنل کرائم ایجنسی کے مطابق یہ کشتیاں انگلش چینل کے ذریعے لوگوں کو غیر قانونی طور پر برطانیہ منتقل کرنے والے گروہوں کی جانب سے استعمال کی جانی تھیں۔ کشتیاں 2 اکتوبر کو ترکیہ سے نیدرلینڈز جانے والی ایک کھیپ میں برآمد ہوئیں۔

نیشنل کرائم ایجنسی کا اندازہ ہے کہ ان کشتیوں کے ذریعے 1700 تک تارکین وطن کو منتقل کیا جا سکتا تھا۔ ہر کشتی کی لمبائی تقریباً 9 میٹر ہے۔

نیشنل کرائم ایجنسی کے ڈپٹی ڈائریکٹر آف انوسٹی گیشن کریگ ٹرنر نے کہا کہ ادارہ ان گروہوں اور افراد کو مسلسل نشانہ بنا رہا ہے جو انگلش چینل میں انسانی اسمگلنگ کے لیے استعمال ہونے والی کشتیوں اور انجنوں کی فراہمی میں براہِ راست ملوث ہیں۔

ان کے مطابق کارروائی کے نتیجے میں اب تک 1600 سے زائد کشتیاں اور انجن ضبط کیے جا چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر مداخلت نہ کی جاتی تو ان کشتیوں کو انگلش چینل میں بڑی تعداد میں لوگوں کی زندگیاں خطرے میں ڈالنے کے لیے استعمال کیا جا سکتا تھا۔

دریں اثنا، رواں سال چھوٹی کشتیوں کے ذریعے انگلش چینل عبور کرکے برطانیہ پہنچنے والے افراد کی عارضی مجموعی تعداد 19 ہزار 451 ہو گئی ہے۔

یہ تعداد گزشتہ سال اسی عرصے کے مقابلے میں 43 فیصد کم جبکہ 2024ء کے اسی عرصے کے مقابلے میں 23 فیصد کم ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed