بحیرہ عرب: پاکستان نیوی کے جہاز یرموک نے پاکستانی ساحل سے دور بحیرہ عرب میں دو کامیاب انسداد منشیات کارروائیاں کرتے ہوئے بڑی مقدار میں منشیات برآمد کرلی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان نیوی نے کارروائیوں کے دوران دو کشتیوں کو روکا، جن کے خفیہ خانوں سے تقریباً 850 کلو آئس اور 2 ہزار کلو چرس برآمد ہوئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق قبضے میں لی گئی منشیات کی مجموعی مالیت تقریباً 9 کروڑ 60 لاکھ ڈالر ہے۔
برآمد ہونے والی منشیات کو مزید تلفی اور قانونی کارروائی کے لیے متعلقہ حکام کے حوالے کیا جائے گا۔







