لکی مروت میں فائرنگ کے واقعات’2 افراد جاں بحق

ضلع لکی مروت کے مختلف علاقوں میں فائرنگ واقعات میں دو افراد جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے، سرائے نورنگ کے علاقے نقیب آباد میں ملزم نصیب اللہ نے قتل مقاتلے کی دشمنی پر فائرنگ کرکے برکت اللہ کو گھر کے باہر قتل کردیا، تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال سرائے نورنگ میں پوسٹ مارٹم کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی گئی پولیس نے تھانہ شہید عصمت اللہ خان خٹک میں ملزم کے خلاف متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔ لکی سٹی تھانے کی حدود میں واقع بیگو خیل میں اختر منیر اور نعمت اللہ دست و گریبان تھے اس دوران فرہاد خان نے نعمت اللہ کو کلاشنکوف دے دی جس نے فائرنگ کرکے اختر منیر کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ تجوڑی میں موٹر سائیکل پر سوار دو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے خیر اللہ کو زخمی کردیا، میلہ شہاب خیل میں معمولی تلخ کلامی پر برکت اللہ کی فائرنگ سے خرم شہزاد زخمی ہوگئے۔ پولیس مقدمات درج کرنے کے بعد مصروف تفتیش ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed