کوہاٹ’ شادی پور چیک پوسٹ پر دہشتگرد حملہ’7پولیس اہلکار زخمی

ضلع کوہاٹ میں شادی پور چیک پوسٹ پر دہشت گردوں نے فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں 7پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔ زخمی اہلکاروں کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق مسلح افراد نے شادی پور چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا اور فائرنگ کی، پولیس اہلکاروں نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھرپور مقابلہ کیا، جس کے بعد حملہ آور فرار ہوگئے۔پولیس چیک پوسٹ پر حملے کے بعد علاقے میں سکیورٹی مزید سخت کردی گئی ہے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر کارروائی شروع کردی۔فائرنگ کے نتیجے میں 7پولیس اہلکار زخمی ہوئے، جنہیں طبی امداد کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کیا گیا۔ زخمی اہلکاروں کی حالت سے متعلق مزید تفصیلات سامنے آنا باقی ہیں۔پولیس کی جوابی کارروائی کے بعد حملہ آور فرار ہوگئے۔ ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے، جبکہ واقعے کی تحقیقات بھی جاری ہیں۔سکیورٹی حکام کی جانب سے علاقے میں اضافی نفری تعینات کردی گئی ہے تاکہ حملہ آوروں کی تلاش کے ساتھ ساتھ مزید کسی ممکنہ کارروائی کو روکا جاسکے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed