ہانگ کانگ سکسز شیڈول جاری، پاکستان بھارت ایک گروپ میں

ہانگ کانگ سکسز کے 22ویں ایڈیشن کا مکمل شیڈول جاری کردیا گیا ہے، جس کے تحت ٹورنامنٹ کے تمام 25 میچز 30 اکتوبر سے یکم نومبر تک ٹن کوونگ روڈ ریکریشن گراؤنڈ میں کھیلے جائیں گے۔

ایونٹ میں 12 ٹیمیں شریک ہوں گی جنہیں چار گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ دفاعی چیمپئن پاکستان کو گروپ سی میں روایتی حریف بھارت اور متحدہ عرب امارات کے ساتھ رکھا گیا ہے۔

پاکستان گزشتہ سال فائنل میں کویت کو شکست دے کر چھٹی مرتبہ ہانگ کانگ سکسز کا ٹائٹل جیت چکا ہے۔

گروپ اے میں آسٹریلیا، میزبان ہانگ کانگ، چین اور انگلینڈ شامل ہیں، جبکہ گروپ بی میں بنگلادیش، اسکاٹ لینڈ اور سری لنکا کو رکھا گیا ہے۔ جنوبی افریقا، عمان اور افغانستان گروپ ڈی کا حصہ ہیں۔

پاکستان 30 اکتوبر کو صبح 7 بج کر 35 منٹ پر متحدہ عرب امارات کے خلاف اپنی مہم کا آغاز کرے گا۔ اسی روز قومی ٹیم کا دوسرا میچ بھارت کے خلاف صبح 11 بج کر 15 منٹ پر ہوگا۔

31 اکتوبر کو گروپ مرحلے کے بقیہ مقابلے کھیلے جائیں گے اور اسی روز ناک آؤٹ مرحلے کا آغاز بھی ہوگا۔

ٹورنامنٹ کے فارمیٹ کے مطابق ہر گروپ کی پہلی پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیمیں کپ، دوسرے نمبر پر آنے والی ٹیمیں پلیٹ جبکہ تیسرے نمبر کی ٹیمیں باؤل سیمی فائنلز میں جگہ بنائیں گی۔

ہانگ کانگ سکسز کا کپ فائنل یکم نومبر کو دوپہر 12 بج کر 10 منٹ پر کھیلا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed