ڈائریکٹر سپورٹس بحرکرم نے کھیلوں کے فروغ و ترقی میں نمایاں کردار ادا کیا‘وائس چانسلر ڈاکٹر جوہر علی

ڈائریکٹر سپورٹس بحرکرم نے کھیلوں کے فروغ و ترقی میں نمایاں کردار ادا کیا‘وائس چانسلر ڈاکٹر جوہر علی

 

پشاور یونیورسٹی کے ڈائریکٹر سپورٹس بحرکرم کی گریڈ 21 میں ترقی کے اعزاز میں یونیورسٹی آف پشاور کے ایڈمنسٹریشن بلاک میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جوہر علی سمیت یونیورسٹی کے اعلیٰ انتظامی افسران اور ایڈمنسٹریشن اسٹاف نے بھرپور شرکت کی۔

تقریب میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جوہر علی، کنٹرولر امتحانات مسز عائشہ سلمان، ڈائریکٹر ایڈمیشنز سیف اللہ خان، ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ (P&D) اطہر بنگش، پرووسٹ ڈاکٹر نور زادہ، ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن ایمیل خان، رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر یورید احسن ضیاء، کوالٹی اینہانسمنٹ ڈائریکٹر ظہور احمد، ایڈیشنل کنٹرولر مظہر اللہ اور ٹریڑرر نوید سردار سمیت دیگر افسران اور اسٹاف نے شرکت کی۔

اس موقع پر پشاور یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جوہر علی نے کہا ہے کہ ڈائریکٹر سپورٹس بحرکرم کی نگرانی میں ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس نے کھیلوں کے فروغ و ترقی میں نمایاں کردار ادا کیا ہے‘ڈائریکٹر سپورٹس بحرکرم کی گریڈ اکیس میں ترقی ان کی شبانہ روز کاوشوں کانتیجہ ہے ان کی خدمات قابل تحسین ہیں

اس موقع پر شرکاء نے ڈائریکٹر سپورٹس بحرکرم کو گریڈ 21 میں ترقی ملنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کی یونیورسٹی کے لیے خدمات کو سراہا۔ مقررین نے کہا کہ بحرکرم نے کھیلوں کے فروغ، کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی اور یونیورسٹی کے اسپورٹس پروگرامز کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ ان کی ترقی ان کی محنت، پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور خدمات کا اعتراف ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed