نیشنل روڈ سائیکلنگ چیمپئن شپ، خیبر پختونخوا ٹیم کا اعلان
10ویں نیشنل روڈ سائیکلنگ چیمپئن شپ 2026ءکے لیے خیبر پختونخوا سائیکلنگ ٹیم کا انتخاب کر لیا گیا۔ قومی چیمپئن شپ 9 سے 11 اکتوبر تک کراچی میں پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے زیر اہتمام منعقد ہوگی جس کیلئے ٹیم آج کراچی روانہ ہوگی۔
سلیکشن ٹرائلز کے بعد مردوں کی ایلیٹ کیٹیگری میں عبداللہ، محمد عدنان، احمد زیب اور خضر حیات، انڈر 23 میں عبدالرحمٰن جبکہ جونیئر کیٹیگری میں محمد سعد کو منتخب کیا گیا ہے۔ خواتین کی ایلیٹ کیٹیگری میں فغوندا غزال، ثناءاور ملیکہ شاہد جبکہ جونیئر کیٹیگری میں علیشبہ خیبر پختونخوا کی نمائندگی کریں گی۔
سید طاہر شاہ کو ٹیم منیجر جبکہ ساجد علی خان کو کوچ مقرر کیا گیا ہے۔ ٹیم کا انتخاب چیئر مین خیبرپختونخوا سائیکلنگ ایسوسی ایشن نثار احمد ،صدر سید شایان علی شاہ کی سربراہی میں سلیکشن کمیٹی نے کیا، جس میں سرمد شباب، سید طاہر شاہ، ساجد علی خان اور عمران خان شامل تھے۔
منتخب ٹیم قومی چیمپئن شپ میں شرکت کے لیے 6 اکتوبر کو پشاور سے کراچی روانہ ہوگی۔ خیبر پختونخوا سائیکلنگ ایسوسی ایشن نے کھلاڑیوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ ٹیم قومی سطح پر صوبے کا نام روشن کرے گی۔







