پشاور ہائیکورٹ میں لیبیا میں 38پاکستانی شہریوں کی گمشدگی سے متعلق درخواست دائر کی گئی، جس کی سماعت چیف جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے کی۔اس حوالے سے عدالت نے وزارت داخلہ اور وزارت خارجہ سے رپورٹ طلب کرلی۔وکیل درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ 38پاکستانی لیبیا روزگار کے لیے گئے تھے اور وہاں سے لاپتا ہوگئے۔اس پر چیف جسٹس نے کہا کہ کیا اپ نے وزرات داخلہ اور خارجہ سے رابطہ کیا ہے، درخواست گزار نے جواب دیا کہ ہاں وزرات خارجہ اور داخلہ سے رابطہ کیا، لیکن کچھ نہیں ہوا۔لیبیا میں 38پاکستانی شہریوں کی گمشدگی کے حوالے سے سماعت کے دوران ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے اس موقع پر کہا کہ ان کا الزام ہے کہ 38 شہری لیبیا ارمی کے حراست میں ہیں، عدالت نے دلائل سننے کے بعد اگلی سماعت پر وزارت داخلہ اور خارجہ کو جواب جمع کرانے کی ہدایت کی ۔







