کامران بنگش و دیگر پی ٹی آئی رہنمائوں کی ضمانت میں توسیع

پشاور کی انسداد دہشتگردی عدالت میں 9 مئی ریڈیو پاکستان حملہ کیس کی سماعت ہوئی، جہاں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے سابق صوبائی وزیر کامران بنگش، سینیٹ کے سابق امیدوار عرفان سلیم اور پی ٹی آئی رہنما عامر چمکنی کی عبوری ضمانت کی درخواستوں پر دلائل دیے گئے۔انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ولی محمد نے کیس کی سماعت کی۔ تینوں پی ٹی آئی رہنما اپنے وکیل کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔ سماعت کے دوران درخواست گزاروں کے وکیل نے مقف اختیار کیا کہ تینوں رہنماں کو پولیس کی پیش رفت رپورٹ میں نامزد کیا گیا ہے۔وکیل نے عدالت کو بتایا کہ درخواست گزار تفتیش میں شامل ہونا چاہتے ہیں، تاہم انہیں گرفتاری کا خدشہ ہے۔ وکیل کے مطابق 9 مئی کے واقعات میں ملزمان کو فرانزک اور نادرا رپورٹس کی بنیاد پر نامزد کیا گیا ہے۔درخواست گزاروں کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ کامران بنگش، عرفان سلیم اور عامر چمکنی کی عبوری ضمانت کی درخواستیں منظور کی جائیں تاکہ وہ تفتیش میں شامل ہوسکیں۔عدالت نے دونوں جانب سے دلائل سننے کے بعد تینوں پی ٹی آئی رہنماں کی عبوری ضمانت میں کل تک توسیع کردی۔ کیس کی آئندہ سماعت میں مزید پیش رفت متوقع ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed