اسپیس ایکس کا جدید اسٹار شپ راکٹ ایک انجن میں اچانک خرابی کے باوجود پہلی بار کامیابی سے مدار میں پہنچ گیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسٹار شپ نے امریکی ریاست ٹیکساس میں میکسیکو کی خلیج کے قریب واقع اسپیس ایکس کے اسٹاربیس کمپلیکس سے پرواز کی۔
مشن کے دوران اسٹار شپ نے پہلی مرتبہ کامیابی سے مدار میں پہنچنے کے ساتھ نئے اسٹارلنک سیٹلائٹس بھی خلا میں تعینات کیے۔ تاہم ایک انجن میں خرابی پیدا ہونے کے باعث مشن کو مقررہ مدت سے پہلے ختم کرنا پڑا۔
اس مشن کا دورانیہ 10 گھنٹے مقرر کیا گیا تھا، لیکن انجن کی خرابی کے بعد اسے کم کرکے 3 گھنٹے کردیا گیا۔
یہ 2023 کے بعد اسپیس ایکس کے اسٹار شپ راکٹ کی 14ویں پرواز تھی۔







