مارچ بیک ڈور رابطے کی وجہ سے نہیں ،انفردی فیصلے سے مئوخر ہوا،سلمان اکرم

پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجانے کہا ہے کہ لانگ مارچ کسی بیک ڈور رابطے کی وجہ سے ملتوی نہیں کیا،اس کے بعد ابھی تک حکومت نے مذاکرات کا کوئی سگنل نہیں دیا،ظلم، فسطائیت، سفاکیت کی انتہا ہوچکی ، بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہنوں کو جب گرفتار کیا گیا تو 100 سے زائد مرد پولیس اہلکار گھر میں داخل ہوئے جنہوں نے دروازے توڑے،وہاں بچیاں بھی موجود تھیں۔وہ لاہور ہائیکورٹ میں علیمہ خان کیس کی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔سلمان اکرم راجہ نے بیک ڈور رابطوں کی وجہ سے لانگ مارچ ملتوی ہونے کی خبروں کو مسترد کردیا اور کہا کہ لانگ مارچ ملتوی کرنے کے بعد ابھی تک حکومت نے مذاکرات کا کوئی سگنل نہیں دیا لیکن ہم نے حکومت کو مزید وقت دیا کہ وہ اپنے فیصلوں پر نظر ثانی کرے۔ انہوں نے کہا کہ 27 ستمبر کا لانگ مارچ کسی بیک ڈور رابطہ کی وجہ سے ملتوی نہیں کیا بلکہ یہ پارٹی کا انفردی فیصلہ تھا، اگر کوئی بات ہوگی تو علامہ ناصرعباس اور محمود اچکزئی موجود ہیں، کوئی رابطہ کاری ہوتی ہے تو ضروری نہیں وہ فوری منظر عام پر آئے۔سلمان اکرم کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کی تازہ لہر اس بات کا تقاضہ کرتی ہے کہ سب مل بیٹھ کربات کریں، مذاکرات کے نتیجے میں کوئی فیصلہ ہوا تو ہم اس کی پاسداری کریں گے، مطالبہ یہی ہے کہ بانی کو شفا اسپتال منتقل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ظلم فسطائیت، سفاکیت کی انتہا ہوچکی ہے،جو کچھ ہورہا ہے ہم نے عدالت کے سامنے یہ تمام باتیں رکھی ہیں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed