وزیراعظم وطن واپسی پر جماعت اسلامی سے مذاکرات کریں، لیاقت بلوچ

نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ وزیراعظم وطن واپسی پر بلا تاخیر جماعت اسلامی سے مذاکرات کریں ،حکومتی ٹال مٹول جاری رہی تو حکومت کے خاتمے کیلئے ملک گیر تحریک بھی شروع ہوسکتی ہے،ملک سے زرداری اور شریف خاندان کی سیاست کا سورج غروب ہو رہا ہے۔اپنے ایک بیان میں لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی پاکستان مضطرب عوام کے لئے بہترین چوائس بن کر سامنے آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف وطن واپسی پر وقت ضائع کیے بغیر امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان سے مذاکرات کریں۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت پیٹرول پر عائد لیوی ٹیکس فوری طور پر ختم کرے تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے۔لیاقت بلوچ نے خبردار کیا کہ حکومتی ٹال مٹول جاری رہی تو نہ صرف سپر لانگ مارچ ہوگا بلکہ حکومت کے خاتمے کے لیے ملک گیر تحریک بھی شروع ہوسکتی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ملک اس وقت شدید بحران کا شکار ہے اور اس کی بنیادی وجہ نظام کی ناکامی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed