ڈٹ کالج ورسک میں کمانڈر 11 کور کپ انٹر کیڈٹ کالجز گالا 2026 کی شاندار اختتامی تقریب منعقد ہوئی، جس میں خیبرپختونخوا کے 10 کیڈٹ کالجز کے طلبہ نے بھرپور شرکت کی اور مختلف سرگرمیوں میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔
تقریب میں کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل عمر احمد بخاری نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ انہوں نے نمایاں کارکردگی دکھانے والے کیڈٹس میں انعامات اور ٹرافیاں تقسیم کیں اور ان کی کامیابیوں کو سراہا۔
تقریب کے دوران نوجوانوں میں نظم و ضبط، ٹیم ورک، قائدانہ صلاحیتوں اور مثبت مسابقت کے فروغ کو اہم قرار دیا گیا۔ شرکاء نے اس نوعیت کی سرگرمیوں کو طلبہ کی تربیت اور کردار سازی کے لیے مفید قرار دیا۔
تقریب میں کور کمانڈر کی شرکت اور نوجوان نسل کی سرگرمیوں میں دلچسپی کو مستقبل کے قائدین کی صلاحیتوں کو نکھارنے، نظم و ضبط کو فروغ دینے اور تعمیری سوچ کی حوصلہ افزائی کے عزم کا مظہر قرار دیا گیا۔







