شبقدر آرٹ کندے میں فائرنگ سے ماں اور بیٹی جاں بحق، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا،تھانہ شبقدر کی حدود آرٹ کندے میں مسلح افراد کی بے دردی سے فائرنگ کے نتیجے میں ماں اور 16 سالہ بیٹی دونوں جاں بحق ہو گئیں، جبکہ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔تفصیلات کے مطابق، تھانہ شبقدرکیحدود یہ افسوسناک واقعہ آرٹ کندیکے علاقے میں پیش آیا۔ مقتولین میں بخت بیگم زوجہ نور محمد اور ان کی 16 سالہ بیٹی مسما ةرومیسہ شامل ہیں۔ مقتولہ بخت بیگم اور ان کی بیٹی رومیسہ گھرمیں موجودتھیں کہ مسلح ملزمان نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کے نتیجے میں ماں بیٹی موقع پر ہی دم توڑگئیں۔ لاشوں کو ضروری قانونی کارروائی اور پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس کے مطابق واقعے کی بنیادی وجہ سابقہ دشمنی و تنازع بتائی جاتی ہے۔تھانہ شبقدر پولیس نے مدعی کی رپورٹ پر ملزمان کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا ہے اور واقعے کی مختلف زاوئیوں سے تفتیش و ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ اس دردناک واقعے کے بعد علاقے میں شدید غم و غصے اور سوگ کی لہر پھیل گئی ہے۔







