پشاور موٹروے ایم ون اور جی ٹی روڈ کو بند کرنے کے باعث پشاور کو آٹے ،ادویات سبزیوں مختلف اشیائے خوردونوش کی سپلائی کا کام بند ہو گیا ہے پشاور سے کارگو اور پنجاب سے آنے والا کارگو ڈاک بھی بند ہو گیا ہے عمرے کے لیے جانے والے مسافر بیرونی ممالک جانے والے مسافروں بیرون ممالک سے آنے والے مسافر اسلام آباد ایئرپورٹ جانے والے مسافر وں کو شدید ترین مشکلات درپیش ہیں جبکہ اسلام اباد ایئرپورٹ پر آنے والی میتوں کی منتقلی بھی تاخیر کا شکار ہو گئی ہے ذرائع کے مطابق صوبے میں مختلف خوراک کے سامان کی سپلائی بند ہونے کے باعث شہریوں کے مشکلات میں اضافہ ہونے لگا ہے جی ٹی روڈ اور ایم ون موٹروے کی بندش کے باعث مریضوں کو بھی شدید ترین مشکلات درپیش ا رہی ہیں






