ممکنہ گرفتاریاں، سیاسی شخصیات نے حکمت عملی تبدیل کردی

اسلام آباد ممکنہ لانگ مارچ سے قبل ممکنہ گرفتاریوں کے حوالے سے سیاسی شخصیات نے اپنی حکمت عملی تبدیل کر دی ہے۔زیادہ تر اراکین پارلیمنٹ اور اسمبلی ایم پی اے ہاسٹل اور سرکاری ہاسٹلز اور میس میں منتقل ہو گئے ہیں۔ایم پی اے ہاسٹل میں غیر متعلقہ افراد کے داخلے پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے ذرائع کے مطابق۔اہم ترین شخصیات نے اپنے فون سروس بند کر دیا ہے اور سادہ موبائل فون استعمال کرنا شروع کر دیا ہے بعض شخصیات نے ممکنہ گرفتاریوں کے حوالے سے اپنی سیاسی سرگرمیاں بھی جزوی طور پر تبدیل کر دی ہے اور بعض نے ملتوں کر دیے ہیں ذرائع کے مطابق ممکنہ گرفتاریوں کی پیش نظر صوبے کے مختلف اضلاع میں اپریشن متوقع ہے ۔۔اہم ترین بعض سیاسی شخصیات پارٹی کی اہم ترین رہنماں نے اپنی سیاسی حکمت عملی ممکنہ گرفتاریوں کے حوالے سے کسی کے ساتھ شیئر نہ کرنے کی ہدایات بھی کی ہے صوبے میں 500 سے زائد اہم ترین شخصیات کی گرفتاریوں کی امکانات ہیں تاہم سرکاری طور پر اس کی تصدیق نہیں ہو سکی۔بعض پارٹی کارکنوں نے بھی اپنی سیاسی حکمت عملی تبدیل کرتے ہوئے خاموشی اختیار کر لی ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed