پشاور سمیت صوبے بھر میں غیر رجسٹرڈ سات ہزار سے زائد افغان مہاجرین کو گرفتار کر کے پاکستان سے ڈی پورٹ کر دیا ہے کوھاٹ دہشت گردی واقعے اور افغانستان سے ڈرون حملے شروع ہونے کے ساتھ ہی پشاور میں غیر رجسٹرڈ افغان مہاجرین کے خلاف بازاروں میں اپریشن کا اغاز کر دیا ہے اشرف روڈ اٹا مارکیٹ خیبر بازار نمک منڈی میں غیر قانونی پاکستانی کارڈ بنانے والے درجنوں مہاجرین کو گزشتہ روز مختلف مقامات پر سرچ آپریشن کے دوران گرفتار کر لیے گئے ہیں جبکہ رہائشی علاقوں میں مہاجرین کے خلاف اپریشن رات کے اوقات کار میں شروع کرنے کے بجائے دن کے اوقات کار میں شروع کیا جا رہا ہے دہشت گردی کے واقعات میں افغان مہاجرین کے ملوث ہونے کے ساتھ ہی ان کے خلاف دوبارہ سخت ترین آپریشن کا آغاز کر دیا ہے ذرائع کے مطابق رواں مہینے کے دوران اب تک 7 ہزار سے زائد مہاجرین کو مختلف مقامات سے گرفتار کر کے پاکستان سے ڈی پورٹ کر دیا ہے






