اسلام آباد پولیس نے گڈز ٹرانسپورٹ کی 1000گاڑیاں پکڑلیں

صدر آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اونرز ایسوسی ایشن اویس چودھری ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں گڈز ٹرانسپورٹرز کی ایک ہزار سے زائد گاڑیاں گزشتہ دو ہفتوں سے پولیس کے قبضے میں ہیں انہیں کرائے پر حاصل کرنے کا تاثر درست نہیں۔اپنے بیان اویس چوہدری نے کہا کہ کنٹینرائزڈ کارگو، فلیٹ بیڈ، اوپن باڈی، دس ویلر اور مزدا سمیت مختلف گاڑیاں پکڑی گئی ہیں، بیشتر گاڑیاں لوڈ ہیں اور انہیں مختلف چوک چوراہوں میں کھڑا کیا گیا ہے، گاڑیوں کو کرائے پر حاصل کرنے اور یومیہ 20 ہزار روپے دینے کا تاثر درست نہیں۔اویس چوہدری نے کہا کہ کسی ٹرانسپورٹر کو تاحال کوئی معاوضہ ادا نہیں کیا گیا، 2022 میں بھی گاڑیاں پکڑی گئی تھیں مگر ٹرانسپورٹرز کو معاوضہ نہیں ملا، لوڈ گاڑیوں کو فی الفور ریلیز کیا جائے، روکی گئی گاڑیوں کے جتنے دن بنتے ہیں یومیہ 20 ہزار روپے معاوضہ ادا کیا جائے، گاڑیوں کے ڈرائیورز کو تحفظ، کھانے پینے اور واش روم کی سہولیات فراہم کی جائیں۔اویس چوہدری نے کہا کہ کمرشل گاڑیوں کو احتجاج اور دھرنے روکنے کے لیے استعمال کرنا ناانصافی ہے، حکومت فوری طور پر گاڑیاں ریلیز کرے اور ٹرانسپورٹرز کو ریلیف فراہم کرے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed