خیبرپختونخوا میں عوام دہشتگردوں کے رحم وکرم پرہیں، فیصل کنڈی

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس پشاور کا دورہ کیا اور دہشتگردوں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے اے این ایف افسر کی عیادت کی۔گورنر فیصل کریم کنڈی نے زخمی اے این ایف افسر کی شجاعت کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار مسلسل دہشتگردوں کے ٹارگٹ پر ہیں۔ گورنر نے صوبائی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا میں بدامنی عروج پر ہے، گورنس مکمل طور پر ختم ہو چکی ہے اور عوام دہشتگردوں کے رحم و کرم پر زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت ملک میں انتشار، فساد اور افراتفری پھیلانے میں سرگرم ہے، حکمرانوں کو اپنی تباہ کن پالیسیوں کے منفی اثرات کا فوری ادراک کرنا چاہیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed