امارات کی ایران اور امریکا کے درمیان ثالثی کرانے کی پیشکش

متحدہ عرب امارات (یو اے ای)نے ایران اور امریکا کے درمیان ثالثی کرانے کی پیشکش کرتے ہوئے دونوں ممالک کو براہِ راست بات چیت کا بھی مشورہ دے دیا۔یو اے ای کے صدارتی مشیر انور قرقاش کے مطابق ایران اور عرب ممالک کے براہِ راست مذاکرات کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ خطے کے مستقبل، استحکام اور ترقی پر ایران اور عرب ممالک میں بھی بات ہونی چاہیے۔انور قرقاش کے مطابق طویل جنگ کا خدشہ برقرار ہے مگر سفارت کاری ہی مستقبل کا تعین کرے گی۔یو اے ای کے صدارتی مشیر نے کہا کہ 2025 میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا خط ایرانی قیادت کو پہنچایا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed