وکلاء کا خیبر روڈ پر مظاہرہ، امیر اعجاز کی فوری بازیابی کا مطالبہ

مردان سے لاپتہ وکیل امیر اعجاز خان ایڈووکیٹ کی بازیابی کے لیے وکلاء نے پشاور میں احتجاجی مظاہرہ کیا اور خیبرپختونخوا اسمبلی کے سامنے خیبر روڈ کو ٹریفک کے لیے بند کردیا۔ وکلاء نے امیر اعجاز خان ایڈووکیٹ کی فوری بازیابی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وکلاء عوام کے لیے عدالتوں میں مقدمات لڑتے ہیں، تاہم اب وکلا کو بھی لاپتہ کیا جا رہا ہے، جو انتہائی تشویشناک امر ہے۔اس موقع پر انصاف لائزفورم کے صوبائی صدر علی زمان ، پشاور ہائیکور ٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر امین الرحمان یوسفزئی ،جنرل سیکرٹری اشفا ق داودزئی ، پشاور بار کے صدر قیصر زمان ایڈووکیٹ، یاسر خٹک ایڈووکیٹ سمیت دیگر وکلاء کا کہنا تھا کہ امیر اعجاز خان ایڈووکیٹ کو فوری طور پر بازیاب کرایا جائے اور ان کی گمشدگی کے معاملے کی شفاف تحقیقات کی جائیں، امیر اعجاز خان ایڈووکیٹ کی بازیابی کے لیے پشاور ہائیکورٹ میں بھی درخواست دائر کی گئی ہے۔وکلاء نے خبردار کیا کہ اگر لاپتہ وکیل کو فوری طور پر بازیاب نہ کرایا گیا تو کل آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔احتجاج کے باعث خیبر روڈ پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی اور شہریوں کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed