گورنر فیصل کریم کنڈی نے صہیب فوڈ انڈسٹریز کی افتتاحی تقریب میں شرکت

پشاور کے ڈیز ٹریڈ سنٹر، شیراز ارینا میں صہیب فوڈ انڈسٹریز کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی جس میں گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر نے نوجوان منتظمین کو مبارکباد دی اور کہا کہ فوڈ انڈسٹری میں سخت مقابلہ ہے، اس شعبے میں مختصر عرصے میں اپنی جگہ بنانا قابلِ تحسین ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ خیبرپختونخوا کے نوجوان نہ صرف کاروبار میں بلکہ کھیل کے میدان میں بھی ملک کا نام روشن کر رہے ہیں۔ انہوں نے مردان کے نوجوان کھلاڑی رضاء اللہ کی انگلینڈ میں شاندار کارکردگی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ صوبے کے لیے فخر کی بات ہے۔

گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ صوبے کے صنعتکار اور کاروباری افراد دہشتگردی کے مشکل حالات کے باوجود اپنی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ سب مل کر صوبے میں امن، ترقی اور خوشحالی کے لیے کام کریں گے۔

بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے بیانات پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ ایسے بیانات صوبائیت کو ہوا دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جمہوری حکومتوں میں فیصلے پارلیمنٹ کے ذریعے کیے جاتے ہیں اور وفاق کو مضبوط کرنا سب کی ذمہ داری ہے۔ گورنر نے مزید کہا کہ خیبرپختونخوا کسی لانگ مارچ کا متحمل نہیں ہو سکتا، یہاں امن و امان اور روزگار کے مسائل پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے اسلام آباد میں سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے کہا کہ کنٹینرز شہریوں کے تحفظ کے لیے لگائے گئے ہیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے یا خون خرابے کو روکا جا سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed