جدید فٹنس اوراسپورٹس سائنس سے متعلق کوچز و ایتھلیٹس کے لیے تربیتی سیشن

پروفیشنل سٹرینتھ اینڈ کنڈیشنگ اکیڈمی نے خیبرپختونخوا باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن کے اشتراک سے مختلف کھیلوں سے وابستہ کوچز، ایتھلیٹس، فزیوتھراپسٹس، طلبہ، جم کوچز اور تن ساز کھلاڑیوں کے لیے قیوم سپورٹس کمپلیکس پشاور میں تربیتی سیشن کا انعقاد کیا۔تربیتی سیشن میں خیبرپختونخوا اور پنجاب سے تعلق رکھنے والے تقریبا 50 ایتھلیٹس، فزیوتھراپسٹس، طلبہ، جم کوچز اور باڈی بلڈنگ سے وابستہ کھلاڑیوں نے بھرپور شرکت کی۔ شرکا نے تربیتی سیشن میں گہری دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے ماہرین سے مختلف سوالات کیے اور فٹنس، غذائیت، انجریز سے بچا اور جسمانی بحالی سے متعلق عملی معلومات حاصل کیں۔اس موقع پر فٹنس گرو ڈاکٹر نصراللہ رانا ، نیوٹریشنسٹ ڈاکٹر نبیل اعوان اور ری ہیب و پری ہیب کے ماہر ڈاکٹر ہاشم نے شرکا کو جدید فٹنس اور اسپورٹس سائنس کے مختلف پہلوں پر تفصیلی لیکچرز دیے۔ ماہرین نے بیسل میٹابولک ریٹ ، فٹنس نیوٹریشن، ری ہیبیلیٹیشن اور پری ہیبیلیٹیشن سمیت دیگر اہم امور پر شرکا کی رہنمائی کی۔تربیتی سیشن کے دوران خیبرپختونخوا باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن کے صوبائی صدر سعید الرحمن یوسفزئی اور جنرل سیکرٹری عدیل خان بھی موجود تھے۔شرکا نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ کھیلوں کے شعبے میں جدید سائنسی اصولوں پر مبنی تربیت وقت کی اہم ضرورت ہے، جبکہ فٹنس اور غذائیت کے حوالے سے درست معلومات ایتھلیٹس کی کارکردگی بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ انہیں انجریز سے محفوظ رکھنے میں بھی معاون ثابت ہوتی ہیں۔انہوں نے تربیتی سیشن کو مفید اور معلوماتی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسے پروگرامز کوچز اور کھلاڑیوں کو جدید تربیتی طریقوں سے آگاہ کرنے اور ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتیں بڑھانے کے لیے تسلسل کے ساتھ منعقد کیے جانے چاہئیں۔ شرکا نے خاص طور پر ماہرین کی جانب سے عملی مثالوں اور سوال و جواب کے ذریعے رہنمائی کو سراہا۔مقررین نے کہا کہ جدید دور میں کھیلوں میں نمایاں کامیابی کے لیے صرف جسمانی مشقت کافی نہیں بلکہ سائنسی بنیادوں پر فٹنس ٹریننگ، متوازن غذائیت، انجریز سے بچا ئواور مئوثر ری ہیبیلیٹیشن بھی بنیادی اہمیت رکھتے ہیں۔ ایسے تربیتی پروگرامز کے ذریعے کوچز اور ایتھلیٹس کو جدید اسپورٹس سائنس سے روشناس کرایا جا سکتا ہے، جس سے ملک میں کھیلوں کے معیار کو مزید بہتر بنانے میں مدد ملے گی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed