وزیراعظم کی ممکنہ سیلاب کے پیش نظر تمام اداروں کو تیار رہنے کی ہدایت

وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں شدید بارشوں اور ممکنہ سیلاب کے پیش نظر تمام اداروں کو تیار رہنے اوررابطہ سڑکوں اور پلوں پر ٹریفک کی روانی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔وزیراعظم سے چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک نے ملاقات کی اور حالیہ مون سون سیزن میں شدید بارشوں اور ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے پیشگی انتظامات پر بریفنگ دی۔وزیر اعظم شہباز شریف نے اس موقع پر ہدایت کی کہ بارشوں سے متاثرہ علاقوں میں عوام کو ہر ممکن امداد اور ریلیف فراہم کرنے کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ انہوں نے بارشوں کے دوران رابطہ سڑکوں اور پلوں پر ٹریفک کی روانی یقینی بنانے اور امدادی سامان کی ترسیل کیلئے متعلقہ محکموں کے ساتھ روابط بڑھانے کی ہدایت بھی کی۔وزیراعظم نے این ڈی ایم اے کو متعلقہ صوبائی اداروں اور صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیز کے ساتھ موثر رابطہ رکھنے کی ہدایت جاری کی۔ملاقات میں چیئرمین این ڈی ایم اے نے بتایا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر کئے گئے پیشگی انتظامات کے باعث متعلقہ ادارے اس مون سون سیزن کی مثر اقدامات کے ساتھ بہتر انداز میں نگرانی کر سکے۔لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک نے وزیراعظم کو جاری مون سون سیزن کے متوقع رجحان اور صوبوں اور اداروں کے باہمی تعاون سے جاری مجموعی انتظامات کی صورتحال سے بھی آگاہ کیا۔بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ ملک کے طول و عرض میں کسی بھی ہنگامی موسمی صورتحال کے پیش نظر تمام متعلقہ ادارے ریسکیو اور ریلیف کیلئے تیار ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed