ایران میں تباہ امریکی طیارے کے پائلٹ کی ریسکیو ویڈیو جاری

ایران میں اصفہان کے قریب تباہ ہونے والے امریکی لڑاکا طیارے کے پائلٹ اور ویپن آفیسر کو ریسکیو کرنے کی ویڈیو تقریباً 5 ماہ بعد جاری کردی گئی۔

امریکی میڈیا کے مطابق مبینہ ویڈیو میں ہیلی کاپٹر کو علاقے میں لینڈ کرتے اور اسپیشل آپریشنز کمانڈ کے اہلکاروں کو طیارے کے پائلٹ اور ویپن آفیسر کو ریسکیو کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ طیارے سے نکلنے کے بعد پیراشوٹ میں خرابی پیش آنے کے نتیجے میں ایک امریکی اہلکار کی کمر، کندھے اور بازو پر چوٹیں آئیں اور ہڈیاں ٹوٹ گئیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق زخمی اہلکار تقریباً دو روز تک ایرانی فورسز سے بچتا رہا۔ جان بچانے کے لیے وہ تقریباً 7 ہزار فٹ بلند پہاڑی پر چڑھ گیا۔

بعد ازاں امریکی اسپیشل آپریشنز فورسز علاقے میں پہنچیں اور دونوں اہلکاروں کو بحفاظت ریسکیو کرلیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed