جے یو آئی سعودی عرب کے مرکزی رہنمائوں پیر عبد المنان مکی اور انجینئر حاجی سجاد خان نے حرم الشریف میں پاک سعودی ممالک کی سلامتی کیلئے منعقدہ دعائیہ نشست میں کہا کہ پاکستان اور سعودیہ عرب ایک جان دو قالب ہیں کیونکہ دونوں ممالک کے دیرینہبرادرانہ تعلقات ہیں اسی طرح پاک سعودی دوستی ایک لازوال اور مثالی داستان ہے نیز پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات صرف سفارتی نہیں بلکہ عقیدے ، تاریخ اور باہمی اعتماد و بھائی چارے پر مبنی ہیں یہی وجہ ہے کہ دونوں ممالک نے ہمیشہ مشکل وقت میں ایکدوسرے کا بھرپور ساتھ دیا ہے ، حرمین الشریفین کی حفاظت ہر مسلمان کے ایمانی غیرت کا تقاضا ہے ۔ اسی طرح پاک سعودی دفاعی معاہدے سے عالمی برادری میں پاکستان کا وقار بلند ہوا ہے ہر پاکستانی سعودی عرب کو اپنا دوسرا گھر سمجھتا ہے اور حرمین الشریفین کی حفاظت کے سپاہی ہونے پر فخر محسوس کرتے ہیں ۔







