گوگل نے موسم کی پیشگوئی کا جدید اے آئی ماڈل ویدر نیکسٹ تھری متعارف کرا دیا

گوگل نے موسم کی پیش گوئی کیلئے جدید اے آئی ماڈل ویدر نیکسٹ تھری متعارف کرا دیا ہے،جو زیادہ تیز رفتاری اور بلند ریزولوشن کے ساتھ مقامی سطح پر موسم کی پیش گوئی فراہم کریگا۔ویدر نیکسٹ تھری ہرگھنٹے موسم کی تازہ پیش گوئی جاری کرے گا، جبکہ طوفان، بارش اور شدید موسم کی صورتحال کو زیادہ تفصیل کے ساتھ مانیٹر کرسکے گا۔گوگل کیمطابق نیا ماڈل موسم کی پیشگوئی پانچ کلومیٹرتک کی اسپیشل ریزولوشن میں کرسکتا ہے،جو سابقہ ماڈل کے مقابلے میں تقریبا پانچ گنا زیادہ تفصیلی ہے،سطحی درجہ حرارت اور نمی کی پیشگوئی پانچ کلومیٹر جبکہ سطحی ہواں کی پیش گوئی دس کلومیٹر کی ریزولوشن میں کی جاسکے گی۔ویدر نیکسٹ تھری بارش کی پیشگوئی میں بھی نمایاں بہتری فراہم کرے گا،بعض اہم پیمانوں پر روایتی موسمی پیشگوئی کے نظام کے مقابلے میں غلطی کی شرح 50 فیصد تک کم ہوئی ہے۔گوگل کے مطابق ماڈل سیٹلائٹ اور زمینی اسٹیشنز سیحاصل ہونے والا لائیوڈیٹا استعمال کرے گا،ویدر نیکسٹ تھری کو صاف توانائی کے شعبے میں بھی استعمال کیاجاسکے گا،جس سے بجلی کے نظام کے آپریٹرز اور قابلِ تجدید توانائی پیدا کرنے والوں کو مدد ملے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed