بٹ خیلہ (مدثر طاہر عزی خیل )
امیرجماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ اسلام آباد لانگ مارچ کیلئے چاروں اطراف سے آئیں گےیہ جنونی، محب وطن نوجوان جب اسلام آباد پہنچیں گے، پھر انہیں سنبھالنا مشکل ہو جائے گاحکومت احتجاج کے جمہوری حق سے روکنے سے بازرہےلیوی بھتہ ہمیں کسی صورت قبول نہیں ہے عوامی دباو سے حکومت کو مجبور کرینگے کہ وہ ہمارا حق دو حکومت کاموٹرسائیکل،رکشے اورچھوٹی گاڑیوں کیلئے ریلیف آپ کے جدوجہدکانتیجہ ہےیہ ابھی شروعات ہے لیوی بھتہ ختم ہونے تک دھرنے جاری رہیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے بٹ خیلہ میں جاری پٹرولیم لیوی ٹیکس نفاذ اور مہنگائی کے خلاف بٹ خیلہ میں دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر جماعت اسلامی کے صوبائی امیر عنایت اللہ خان ضعلی امیر شہاب حسین اور دیگر نے بھی خطاب کیا امیرجماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ ہمیں خیرات نہیں اپنا آئینی حق چاہیئےدھرنے بھی جاری رکھیں گے اسلام آباد بھی آئنگےآپ جگہ جگہ کنٹینرلگاتے رہیئے ہم آرہے ہیں اگر ہمیں اپنی جمہوری حق سے روکیں گے تو ہم ہروکاوٹ کوتوڑکرچاروں طرف سے آئنگےجب چاروں طرف سے آئینگے تو پھر حکومت کو کنٹرول مشکل ہوگی جماعت اسلامی کا مطالبہ اپنے لئے نہیں،ذات کیلئے نہیں قوم کیلئے ہے ہمیں اپنا حق دیکر ہمیں جینے دو انہوں نے کہا کہ اگر لیوی بھتہ کا خاتمہ نہ کیاگیاتویہ تحریک حکومت گراوتحریک میں تبدیل کردینگےغریبوں پر ٹیکسوں کا بوجھ اور یہ عوام کے پیسوں پرعیاشیاں کرتے ہیں زرداری اور مریم بی بی نے جہازوں،ہوٹلوں اور فیول کی مد میں کروڑوں روپے کاقوم کو پڑا شریف خاندان،زرداری خاندان اور ترین خاندانوں کی شوگرملیں اور آئی پی پیز ان کے ہوتے ہیں چھوٹاطبقہ پاکستان کے اٹھانویں فیصدلوگوں کو کھا رہاہےمریم بی بی نے گیارہ سو کروڑکا جہازاپنے والد صاحب کے اکاونٹ سے نہیں لیامریم بی بی نے ہم سب کے خون پسینے کے کمائی سے بھتہ ٹیکس سے جہازخریداناجائزٹیکسزلگاکرعام آدمی کو نچھوڑرہے ہیں حافظ نعیم الرحمن کا مزید کہا کہ اشرافیہ نے ملک کے نظام پر قبضہ کیاہواہےسود اللہ اور رسول کے ساتھ جنگ کے مترادف ہےسود ختم کرو، مزید ڈاکے نہ ڈالو عوامی دباو سے اس لعنت سے عوام کی جان چھڑواونگےتیرہ سو سی سی سے گاڑیاں کم کرو نوجوان جذبات میں موجود ہے پورے پاکستان کی یہی صورتحال ہےآج کے دھرنے میں تمام سیاسی جماعتوں کے ذمے داران موجود ہیں آشرافیہ طبقے نے سماج کو یرغمال بنا دیاہےمہنگائی کی آگ میں پوری قوم مبتلا ہےفری ایجوکیشن کی سہولت دستیاب نہیں انہوں نے کہا کہ مریم بی بی نے جہازلیکر اپنے ہی کارکنوں کی توہین کی ہےاپنی بچی کی تقریب لندن میں ہورہی ہے عوام کے بچے روٹی کپڑے سے محروم ہیں چینی، بین،آئی پی پیزمافیا عوام کے دشمن ہیں عوام کو معاشی آذادی دی جائے سب سے گزارش کرتا ہوں کہ جماعت اسلامی کے تحریک کا ساتھ دیں ہم اسلام آباد کی جانب پیدل مارچ کیلئے بھی تیار ہیں مونگ پھلی کا دانہ قبول نہیں تجھے پیٹرول لیوی اور سود ختم کرنا پڑیگا







