شانگلہ میں معمولی تنازعے پر جھگڑا، دو افراد جاں بحق

شانگلہ کی تحصیل پورن کے علاقے سنیلہ کولال گاہ میں لکڑیوں کے تنازع پر دو فریقین میں جھگڑے کے باعث2افراد جاں بحق ہوگئے۔پورن کے علاقے سنیلہ کولال گاہ میں سلیپران کی لکڑیوں پر تنازع،ایک شخص لکڑی کے وار جبکہ دوسرا مبینہ فائرنگ سے جاں بحق ہوگیا۔شانگلہ کے تحصیل پورن کے علاقے سنیلہ کولال گاہ میں ہفتے کے روز صبح سلیپران کی لکڑیوں کے تنازع پر دو فریقین کے درمیان جھگڑے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔ واقعے کے بعد علاقے میں کشیدگی پھیل گئی جبکہ پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔پولیس کے مطابق ابتدائی اطلاعات کے تحت فریق اول کے گل محمد خان اور فریق دوم کے سبحانی، عرفان اور نظام ساکنان سنیلہ کے درمیان لکڑیوں کے معاملے پر تلخ کلامی کے بعد جھگڑا ہوا۔ دوران جھگڑا مبینہ طور پر گل محمد خان کی جانب سے عرفان پر لکڑی کا وار کیا گیا جس سے وہ شدید زخمی ہوکر موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ دوسرے فریق کے سبحانی نے مبینہ طور پر اسلحہ سے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں گل محمد خان بھی موقع پر دم توڑ گیا۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنے کا عمل شروع کردیا۔ دونوں جاں بحق افراد کی لاشیں ضروری کارروائی کے لیے ٹی ایچ کیو ہسپتال پورن منتقل کردی گئیں۔پولیس حکام کے مطابق واقعے کے محرکات اور ذمہ داروں کا تعین کرنے کیلئے مزید تفتیش جاری ہے جبکہ شواہد کی روشنی میں قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔ واقعے کی مکمل اور غیرجانبدارانہ تحقیقات کے لیے پولیس کی جانب سے خصوصی تفتیشی ٹیم بھی تشکیل دے دی گئی ہے جو واقعے کے مختلف پہلوں کا جائزہ لے گی۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے میں ملوث افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی جبکہ علاقے میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے سکیورٹی اقدامات بھی مزید سخت کردیئے گئے ہیں۔واقعے کے بعد دونوں نعشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے شہیدپیرمحمدخان تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال پورن منتقل کردیاگیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed