آئی ایم ایف کی شرائط پر عمل درآمد کرتے ہوئے وفاقی وزارتوں اور محکموں میں 60 فیصد خالی آسامیاں ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔تفصیل کے مطابق عالمی مالیاتی فنڈ کی شرائط پر عملدرآمد کرتے ہوئے وفاقی حکومت نے سرکاری اخراجات میں کمی کیلئے اہم اقدامات کا آغاز کر دیا ہے، جس کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ وفاقی حکومت، تمام وزارتوں اور ملحقہ سرکاری شعبوں میں خالی پڑی ہوئی 60 فیصد اسامیوں کو ختم کیا جائے گا۔







