پاک چین تعلقات کے فروغ پر سی جی ٹی این اردو کے پی آر تصور زمان بابر کو شیلڈ پیش

وفاقی وزیر برائے بورڈ آف انویسٹمنٹ قیصر احمد شیخ نے پاکستان اور چین کے درمیان دوطرفہ تعلقات، باہمی تعاون اور عوامی روابط کے فروغ کے لیے خدمات انجام دینے پر سی جی ٹی این اردو، چائنا میڈیا گروپ (سی ایم جی)کے ڈائریکٹر پروگرامز و پی آر تصور زمان بابر کو شیلڈ پیش کی۔وفاقی وزیر قیصر احمد شیخ نے تصور زمان بابر کی پیشہ ورانہ خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان دیرینہ دوستی اور باہمی تعاون کو اجاگر کرنے میں میڈیا کا کردار انتہائی اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کو مثر انداز میں اجاگر کرنے اور باہمی دلچسپی کے امور پر مثبت اور تعمیری مکالمے کو فروغ دینے میں تصور زمان بابر کی خدمات قابلِ تحسین ہیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان اور چین کی دوستی محض حکومتوں کے درمیان تعلقات تک محدود نہیں بلکہ دونوں ممالک کے عوام کے درمیان مضبوط اور دیرینہ روابط پر بھی قائم ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے عوام کے درمیان باہمی سمجھ بوجھ اور تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں میڈیا اہم کردار ادا کر رہا ہے۔قیصر احمد شیخ نے تصور زمان بابر کی ریڈیو پاکستان، پاکستان ٹیلی وژن اور چائنا میڈیا گروپ سے وابستگی کے دوران ان کی طویل پیشہ ورانہ خدمات کو بھی سراہا اور ان کے لیے مستقبل میں مزید کامیابیوں اور پیشہ ورانہ ترقی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔تصور زمان بابر کو پیش کی جانے والی شیلڈ پاک چین دوستی، عوامی روابط کے فروغ اور دونوں ممالک کے درمیان مضبوط تعلقات کے لیے ان کی قابلِ قدر خدمات کا اعتراف ہے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed