لاہور میں دم کے بہانے لڑکی سے زیادتی کرنے والا جعلی پیر گرفتار

لاہور کے علاقے کوٹ لکھپت میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے غازی آباد سے ایک جعلی پیر کو گرفتار کر لیا ہے جس پر ۲۲ سالہ لڑکی کو دَم کرنے کے بہانے مبینہ طور پر جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا الزام ہے۔

پولیس ترجمان کے مطابق گرفتار ملزم شکیل گزشتہ دو سال سے متاثرہ لڑکی کے گھر دَم کرنے کی غرض سے آتا جاتا تھا۔ اس دوران ملزم نے لڑکی کو دَم کے بہانے ورغلا کر مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا، جبکہ وہ اہل خانہ کے دیگر افراد کو بھی اپنے جھانسے میں لانے کی کوششیں کرتا رہا۔

واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس نے ملزم شکیل کے خلاف مقدمہ درج کر کے معاملے کی تفتیش جینڈر سیل کے حوالے کر دی ہے۔ اس حوالے سے ایس پی ماڈل ٹاؤن اسد علی کا کہنا ہے کہ خواتین کا کسی بھی قسم کا استحصال کرنے والے عناصر کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا اور وہ کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed