جہانزیب کالج سوات میں طالب علم نے خودکشی کرلی

جہانزیب کالج سیدو شریف نیو کیمپس میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک طالب علم نے خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔پولیس کے مطابق گولی لگنے سے 20 سالہ طالب علم عباد ولد سجاد علی موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ جاں بحق طالب علم کا تعلق گل کدہ اجرنگ سے بتایا جاتا ہے۔واقعے کے بعد پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کر لیے ہیں جبکہ خودکشی کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed