منڈی بہائوالدین، بااثر شخص نے معمولی تنازع پر 10سالہ بچہ قتل کر دیا

منڈی بہائوالدین کے نواحی گائوں بادشاہ پور میں بااثر شخص نے معمولی تنازع پر 10 سالہ بچے یاسر خان کو مبینہ طور پر گلا دبا کر قتل کر دیا۔ترجمان پولیس کے مطابق ملزمان نے لڑکے یاسر خان کو دھان کی فصل خراب کرنے کے الزام پر تشدد کا نشانہ بنایا، مقتول کے والد شاہد عمران کی درخواست پر تھانہ ملکوال میں ملزم عین گوندل کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کیا۔ترجمان پولیس نے بتایا کہ واقعہ کے بعد ملزم موقع سے فرار ہو گئے تاہم گرفتاری کیلئے چھاپے جاری ہیں۔پولیس نے بتایا کہ 10 سالہ بچے کی لاش کو پوسٹمارٹم کروانے کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed