جنوبی وزیرستان اور دیر میں آپریشن،فتنہ الخوارج کے 10دہشتگرد ہلاک

)سیکیورٹی فورسز کی خیبر پختونخوا میں دو مختلف کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے10 دہشت گرد مارے گئے جبکہ صدرمملکت آصف علی زرداری اوروزیراعظم محمدشہبازشریف نے فتنہ الخوارج کے بھارتی سرپرستی میں سرگرم 10دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیاہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں دہشت گردوں کے خلاف 2 الگ آپریشنز کے دوران پاک فوج نے بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 10 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے۔ترجمان کے مطابق پہلی کارروائی 6 اگست کو جنوبی وزیرستان کے علاقے اعظم ورسک میں کی گئی، جہاں بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹوں پر حملے کی کوشش کی۔ فورسز نے بروقت اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنا دیا اس دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں8 دہشت گرد مارے گئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق دوسری کارروائی ضلع دیر میں کی گئی، جہاں سیکیورٹی فورسز نے مزید 2 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا اس طرح دونوں کارروائیوں میں مجموعی طور پر 10 دہشت گرد مارے گئے۔بیان میں مزید بتایا گیا ہے کہ ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور بھاری مقدار میں گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔ سیکیورٹی اداروں کے مطابق یہ عناصر علاقے میں متعدد دہشت گرد کارروائیوں میں سرگرم رہے تھے۔ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ ان علاقوں میں مزید دہشت گردوں کی موجودگی کے خدشے کے پیش نظر کلیئرنس اور سرچ آپریشن جاری ہے۔بیان کے مطابق وفاقی ایپکس کمیٹی کے منظور کردہ قومی ایکشن پلان کے تحت عزمِ استحکام وڑن کے مطابق پاکستان کی سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے غیر ملکی سرپرستی اور حمایت یافتہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے انسداد دہشت گردی کی کارروائیاں پوری شدت کے ساتھ جاری رکھیں گے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed