محکمہ بہبودِ آبادی پشاور کا ضلع بھر میں یومِ آزادی کی تقریبات کا اعلان

ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر پشاور سمیع اللہ خان خلیل کی زیرِ صدارت فیملی ویلفیئر کونسلرز، فیلڈ ٹیکنیکل آفیسرز اور ضلع بھر کے تمام فیملی ویلفیئر سینٹرز کے انچارجز کا ماہانہ کارکردگی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں کاشف فدا اور شاہد مراد سمیت متعلقہ افسران و اہلکاروں نے شرکت کی۔اجلاس میں گزشتہ ماہ کے دوران فیملی پلاننگ کے حوالے سے فراہم کی جانے والی سہولیات اور کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا جبکہ عوام کو بہتر اور مئوثر خدمات کی فراہمی، خاندانی منصوبہ بندی اور محکمہ کی جاری سرگرمیوں سے متعلق امور پر بھی تفصیلی گفتگو کی گئی۔


اس موقع پر ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر پشاور سمیع اللہ خان خلیل نے پاکستان کے 79ویں یومِ آزادی کے موقع پر ضلع بھر کے تمام فیملی ویلفیئر سینٹرز میں خصوصی تقریبات کے انعقاد کی ہدایات جاری کیں۔انہوں نے ہدایت کی کہ یومِ آزادی کی مناسبت سے ضلع پشاور کے تمام فیملی ویلفیئر سینٹرز کو قومی پرچموں اور قومی رنگوں سے سجایا جائے اور جشنِ آزادی کے حوالے سے آگاہی و شعور اجاگر کرنے کے لیے خصوصی سرگرمیوں کا انعقاد کیا جائے۔سمیع اللہ خان خلیل نے کہا کہ یومِ آزادی ہمیں پاکستان کے قیام کے مقصد، قومی یکجہتی، اتحاد اور ملکی ترقی کے عزم کی تجدید کا موقع فراہم کرتا ہے۔ محکمہ بہبودِ آبادی پشاور جشنِ آزادی کی تقریبات میں بھرپور شرکت کرتے ہوئے عوام میں قومی شعور اور حب الوطنی کے جذبے کو مزید اجاگر کرے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed