مردان گڑھی کپورہ میں بجلی چوروں کیخلاف آپریشن تیز

مردان گڑھی کپورہ سب ڈویژن میں بجلی چوری اور کنڈہ کلچر کے خاتمے کے لیے کارروائی تیز کردی گئی ہے جبکہ بجلی کے بقایاجات کی وصولی کے لیے نادہندگان کو بھی فوری ادائیگی کی ہدایت کی گئی ہے۔ اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ، واپڈا حکام اور علاقہ عمائدین کے درمیان تعاون پر اتفاق کیا گیا ہے۔ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر کی ہدایت پر ایکسین تنویر خان اور ایس ڈی او عبدالرحمان کی نگرانی میں مختلف علاقوں میں بجلی چوری کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ ارشد خان، چیئرمین آصف باچا اور دیگر متعلقہ اہلکار بھی اس مہم میں حصہ لے رہے ہیں۔حکام نے واضح کیا ہے کہ کنڈوں کے ذریعے بجلی کے غیر قانونی استعمال اور بجلی کے واجبات ادا نہ کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔ بجلی چوری میں ملوث افراد اور سرکاری کارروائی میں رکاوٹ ڈالنے والوں کے کنکشن منقطع کرنے کے ساتھ ان کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کرائی جائے گی۔علاقہ عمائدین نے بجلی چوری کے خاتمے، کنڈہ کلچر کی حوصلہ شکنی اور بقایاجات کی وصولی کے لیے واپڈا حکام کے ساتھ بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔ عوام سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ وہ اپنے بجلی کے واجبات فوری طور پر ادا کریں اور بجلی کے غیر قانونی استعمال سے اجتناب کریں۔بجلی چوری کی روک تھام اور بقایاجات کی بروقت ادائیگی کے نتیجے میں علاقے میں لوڈشیڈنگ کے دورانیے میں کمی کی جائے گی، تاکہ صارفین کو ریلیف مل سکے اور بجلی کی فراہمی کا نظام بہتر بنایا جاسکے۔انتظامیہ اور واپڈا حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ بجلی چوری کے خلاف مہم میں تعاون کریں اور اپنے واجبات بروقت ادا کرکے علاقے میں بجلی کی بہتر فراہمی کو یقینی بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed