اکوڑہ خٹک اندھے کا قتل کا سراغ مل گیا،بیٹا، بیوی اور رشتہ دار قاتل نکلے

تھانہ اکوڑہ خٹک پولیس نے گاں آدم زئی میں ہونے والے اندھے قتل کا معمہ حل کرتے ہوئے مقتول کے بیٹے، بیوی اور قریبی رشتہ داروں سمیت 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق قتل کی واردات گھریلو ناچاقی اور مستورات کے تنازع کا شاخسانہ نکلی۔مقتول کو پہلے فائرنگ کرکے اور بعدازاں گلے میں پھندا ڈال کر پھانسی دے کر قتل کیا گیا۔ مسمی سعد احمد ولد امجد احمد ساکن گاں آدم زئی اکوڑہ نے رپورٹ درج کروائی کہ گھر میں کسی نامعلوم ملزم نے اس کے والد امجد احمد ولد میر محمد ساکن دوبیان، ضلع صوابی حال آدم زئی کو قتل کردیا ہے، جس پر مقدمہ نمبر 1368مورخہ 2 اگست 2026، جرم 302 درج کیا گیا۔ضلعی پولیس سربراہ سونیا شمروز خان نے ایس ڈی پی او اکوڑہ خٹک سرکل عدنان اعظم کی براہ راست نگرانی میں ایس ایچ او عادل سید اور تفتیشی افسر انور خان کو اصل حقائق منظرعام پر لانے اور ملوث ملزمان کی گرفتاری کا ٹاسک حوالہ کیا۔تفتیشی ٹیم نے جائے وقوعہ سے باریک بینی سے شواہد اکٹھے کیے اور حالات و واقعات کا جائزہ لیتے ہوئے مدعی مقدمہ کو شامل تفتیش کیا۔ دوران تفتیش ملزم نے اعتراف جرم کرتے ہوئے بتایا کہ اس کے والد اور والدہ کے درمیان کچھ عرصہ قبل گھریلو ناچاقی کی بنا پر طلاق ہوچکی تھی، تاہم والد اب بھی اس کی والدہ کو تنگ کرتا تھا، جس کی وجہ سے انہوں نے منصوبہ بناکر پہلے فائر کیا اور پھر گلے میں پھندا ڈال کر پھانسی دے کر قتل کردیا۔پولیس نے واردات میں ملوث ملزمان مقتول کی بیوی مسما ة(ن)، مسما ة(ث)زوجہ نیاز محمد ساکن جہانگیرہ، عمران ولد منیر ساکن جہانگیرہ، خانزادہ ولد آستانہ گل ساکن آدم زئی اور خان بادشاہ ولد عمر خان ساکن وصال آباد رسالپور کو گرفتار کرلیا۔ مزید تفتیش جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed