ایبٹ آباد میں واٹس ایپ ہیکنگ کا منظم گروہ سرگرم، معروف شخصیات اور کاروباری افراد نشانے پر

 

ایبٹ آباد میں معروف کاروباری، سماجی اور بااثر شخصیات کے واٹس ایپ اکائونٹس ہیک کرنے والا مبینہ نوسرباز گروہ سرگرم ہو گیا جس نے گزشتہ چند روز کے دوران متعدد افراد کو نشانہ بنا کر لاکھوں روپے کی مبینہ ٹرانزیکشنز کروائی ہیں۔سائبر کرائم ونگ ہزارہ کے آفیسر نے میڈیا کو بتایا کہ ایبٹ آباد سے روزانہ کی بنیاد پر واٹس ایپ ہیکنگ کے اوسطا پانچ کیس رپورٹ ہو رہے ہیں۔ ان کے مطابق ہیکرز مختلف بینک اکانٹس اور موبائل نمبروں کے ذریعے رقوم منتقل کرواتے ہیں، تاہم تاحال اس منظم گروہ کو بے نقاب نہیں کیا جا سکا۔انہوں نے بتایا کہ ہیکرز مختلف طریقوں سے شہریوں کو دھوکہ دیتے ہیں، جن میں سب سے عام طریقہ او ٹی پی (OTP) کوڈ حاصل کرنا ہے۔ شہریوں کو چاہیے کہ کسی بھی نامعلوم شخص کے ساتھ فون پر او ٹی پی یا دیگر حساس معلومات ہرگز شیئر نہ کریں۔سائبر کرائم ونگ کے مطابق اگر کسی شہری کا واٹس ایپ اکانٹ ہیک ہو جائے تو وہ فوری طور پر بار بار لاگ اِن یا ڈیوائس تبدیل کرنے کی کوشش نہ کرے بلکہ سائبر کرائم ونگ کے ماہرین سے فوری رابطہ کرے تاکہ بروقت رہنمائی اور ضروری کارروائی کی جا سکے۔آفیسر نے مزید کہا کہ واٹس ایپ اور دیگر سوشل میڈیا اکانٹس پر سکیورٹی فیچرز، خصوصا دو مرحلہ جاتی تصدیق (Two-Step Verification)، فعال رکھنے سے اکانٹس کو ہیک ہونے سے بچانے میں مدد مل سکتی ہے۔واٹس ایپ ہیکنگ سے متاثر ہونے والے کاروباری اور سماجی افراد نے میڈیا کو بتایا کہ ہیکرز پارسل یا دیگر بہانوں سے تصدیقی کوڈ حاصل کرتے ہیں، جس کے بعد واٹس ایپ اکانٹ اپنے قبضے میں لے کر متاثرہ شخص کی رابطہ فہرست میں موجود افراد کو فوری رقم بھیجنے کے پیغامات ارسال کرتے ہیں۔ پیغام میں عموما یہ تاثر دیا جاتا ہے کہ بینک اکانٹ عارضی طور پر کام نہیں کر رہا اور فوری مالی مدد درکار ہے، جس پر اعتماد کرتے ہوئے بعض قریبی افراد رقم بھی منتقل کر دیتے ہیں۔سائبر کرائم ونگ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کسی بھی مشکوک کال، پیغام یا او ٹی پی کی درخواست پر فوری یقین نہ کریں، رقم منتقل کرنے سے پہلے متعلقہ شخص سے براہِ راست رابطہ کر کے تصدیق ضرور کریں اور کسی بھی مشتبہ سرگرمی کی فوری اطلاع سائبر کرائم ونگ کو دیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed