ٹرمپ نے کینیڈا کی کئی مصنوعات پر 50فیصد ٹیرف لگا دیا

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کینیڈا کی کئی مصنوعات پر 50 فیصد ٹیرف لگا دیا۔امریکی اخبار کے مطابق صدرٹرمپ نے حکم نامے پر دستخط کیے ہیں جس کے تحت ٹیرف کا نفاذ اگلے 30 روز میں کردیا جائے گا۔ جو چیزیں ٹیرف کی زد میں آئیں گی ان میں وائن، ہاکی اور سیمینٹ بھی شامل ہے۔ صدر ٹرمپ کا دعوی ہیکہ کینیڈا نے امریکی الکوحل، آٹومو بائل اور ڈیری مصنوعات کے ساتھ امتیازی رویہ اپنایا ہوا ہے ۔ٹیرف کے نفاذ کیلئے ٹرمپ انتظامیہ نے 1930 کے ایکٹ کا ایک سیکشن جواز بنایا ہے۔ کینیڈین وزیراعظم مارک کارنی نے صدرٹرمپ کے اقدام کو یکطرفہ قرار دیا ہے اور کہا کہ کینیڈا آزاد اور شفاف تجارت پر یقین رکھتا ہے۔ اپنے بیان میں مارک کارنی نے کہا کہ کینیڈا مہینوں سے جاری تجارتی تنازعہ ختم کرنے کیلئے امریکا سے بات چیت پر تیار ہے پر ساتھ ہی خبردار کیا کہ کینیڈا اپنی قوت کو بڑھانے کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed