وادی نیلم میں کلائوڈ برسٹ سے طغیانی ، مکانات، دکانیں اور گاڑیاں بہہ گئیں

وادی نیلم کے کٹھہ پیراں نالے میں کلاڈ برسٹ کے سبب طغیانی آگئی، گھر اور دکانیں متاثر ہوئے ہیں ۔ڈپٹی کمشنر کے مطابق مکانات، دکانیں، گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں ریلے میں بہہ گئیں، کٹھہ پیراں میں سڑک اور پل بھی بہہ گئے جس سے آبادی کو مشکلات کا سامنا کر نا پڑا ۔سیلابی ریلے سے درجنوں گھروں کو نقصان پہنچا ہے۔ فصلیں، باغات، پل اور بجلی کا انفرا اسٹرکچر تباہ ہوگیا، سیلاب میں مقامی افراد کے مویشی بھی بڑی تعداد میں بہہ گئے۔ڈپٹی کمشنر کے مطابق ریسکیو آپریشن مکمل ہونے پر نقصان کی تفصیلات سامنے آسکیں گی، شدید طغیانی کے باعث شاہراہِ نیلم پر شاہ کوٹ کے مقام پر ٹریفک کی روانی متاثر ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed