اب روبوٹس کو انسان اپنے خیالات سے کنٹرول کرسکیں گے

مختلف ممالک میں برین کمپیوٹر انٹرفیس (بی سی آئی) ٹیکنالوجی پر کام کیا جا رہا ہے۔

اس سے لوگ صرف اپنے خیالات کے ساتھ ڈیوائسز سے بات چیت کرسکتے ہیں اور انہیں کچھ کرنے کی ضرورت نہیں ہوتی۔

مگر چین میں ایک کمپنی روبوٹس کو اس ٹیکنالوجی سے لیس کرنے پر کام کر رہی ہے۔

برین کو نامی کمپنی کے مطابق اس نے دنیا کا پہلا ایسا سسٹم تیار کیا ہے جو برین ٹو روبوٹ انٹرفیس ٹیکنالوجی سے لیس ہے اور اس کی مدد سے روبوٹس کو صرف خیالات سے کنٹرول کیا جاسکتا ہے۔

کمپی نے بتایا کہ یہ سسٹم ای ای جی ہیڈ سیٹس کے ذریعے کام کرتا ہے جن کو انسانی آپریٹرز پہنتے ہیں اور اپنی دماغی سرگرمیوں کو روبوٹس کو ہدایات دینے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

اسی طرح کی دیگر ڈیوائسز کی طرح یہ نئی ٹیکنالوجی بہت زیادہ ٹریننگ ڈیٹا پر مبنی ہے جو مخصوص دماغی سرگرمیوں پر کام کرتی ہے۔

آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) الگورتھمز کے ذریعے درست خیال سے درست ایکشن کو دریافت کرنے میں مدد ملتی ہے۔

اسے برین کنٹرولڈ روبوٹ اے آئی پلیٹ فارم کا نام دیا گیا ہے اور اسے شنگھائی میں ورلڈ آرٹی فیشل انٹیلی جنس کانفرنس کے موقع پر متعارف کرایا گیا۔

برین کو نے بتایا کہ روبوٹس کو کنٹرول کرنے کے ساتھ ساتھ اس سسٹم کو روبوٹیک بازو اور دیگر ڈیوائسز سے بھی منسلک کیا جاسکتا ہے۔

یہ سسٹم ڈیٹا بھی اکٹھا کرتا ہے جس کو الگورتھمز کو مزید بہتر بنانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

کمپنی کے مطابق اے آئی کے شعبے میں زبردست پیشرفت ہوئی ہے جس سے روبوٹس کافی کچھ خود کرنے کے قابل ہوتے جا رہے ہیں۔

کمپنی نے مزید بتایا کہ ہمارا ماننا ہے کہ اب ہمیں اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ روبوٹ اپنے ساتھ کام کرنے والے انسانوں کو سمجھ سکیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed