مٹی کا تیل مہنگا، پٹرول پر عائد لیوی پر بھی اضافہ ریکارڈ

پٹرول پر عائد لیوی میں 9 روپے 36 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کر دیا گیا۔ذرائع کے مطابق اضافے کے بعد پٹرول پر عائد لیوی ایک مرتبہ پھر 80 روپے فی لیٹر تک پہنچ گئی، پٹرول پر لیوی کی شرح اس سے قبل 70 روپے 36 پیسے فی لیٹر تھی۔ذرائع کے مطابق پٹرولیم لیوی میں اضافے کے باعث عوام پر مالی بوجھ مزید بڑھنے کا امکان ہے کیونکہ لیوی پٹرولیم مصنوعات کی مجموعی قیمت پر براہِ راست اثر انداز ہوتی ہے۔اس کے علاوہ حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کے بعد مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی اضافہ کر دیا، مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت میں 11 روپے 19 پیسے کا اضافہ کیا گیا جس کے بعد مٹی کے تیل کی نئی قیمت 242 روپے 33 پیسے فی لیٹر ہو گئی، اس سے قبل مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت 231 روپے 14 پیسے تھی۔ حکومت نے ہائی سپیڈ ڈیزل پر لیوی برقرار رکھی ہے، ہائی سپیڈ ڈیزل پر فی لیٹر لیوی 70 روپے 82 پیسے برقرار رہے گی۔واضح رہے کہ حکومت نے پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 13 روپے 18 پیسے جبکہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 13 روپے 80 پیسے کا اضافہ کیا ہے جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 310 روپے 71 پیسے جبکہ ڈیزل کی نئی قیمت 323 روپے 30 پیسے مقرر کر دی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed