افغان باشندوں کو وطن واپس بھجوانے میں تیزی لانے کا فیصلہ

غیرقانونی افغان شہریوں کے خلاف کارروائی کا نیا مرحلہ شروع ہوگیا،ڈیڈ لائن ختم،ملک بدری اور سہولت کاروں کے خلاف بھی سخت ایکشن ہوگا۔پاکستان میں مقیم غیرقانونی افغان شہریوں کودی گئی مہلت ختم ہونے کے بعدوفاقی حکومت نے کارروائیوں میں مزید تیزی لانے کافیصلہ کرلیا،بغیر ویزا پاکستان میں مقیم ہرافغان شہری کوفوری گرفتارکرکے ملک بدر کیا جائے گا،جبکہ غیرقانونی افغان باشندوں کو پناہ دینے یاکرائے پررہائش فراہم کرنے والوں کے خلاف بھی قانونی کارروائی ہوگی۔راولپنڈی سمیت پنجاب میں افغان باشندوں کی جیوٹیگنگ اورجیو فینسنگ کا عمل مکمل کرلیاگیاہے،جبکہ ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ اس ڈیٹا کی مدد سے گرفتاریاں تیز کی جائیں۔ ذرائع کے مطابق وفاقی وزارت داخلہ کوروزانہ کی بنیادپرکارروائیوں کی رپورٹ ارسال کی جائے گی،جس میں گرفتار کیے گئے بغیر ویزا افغان شہریوں کی تعداد،جاری کارروائیوں کی تفصیلات اور زیرحراست افراد کی موجودہ صورتحال شامل ہوگی،وفاقی وزارت داخلہ نے اس حوالے سے 28 جون کو گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اورتمام صوبوں کو مراسلہ بھی جاری کیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed