سوات پولیس کے تفتیشی افسران اور پراسیکیوٹرز کیلئے 4روزہ تربیتی پروگرام

ضلعی عدلیہ سوات کے زیر اہتمام ضلع بھر کے پولیس تفتیشی افسران اور پراسیکیوٹرز کیلئے چار روزہ تربیتی پروگرام کاانعقاد کیا گیا،پروگرام میں ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ سید فدا حسین شاہ بطور مہمان خصوصی مدعی تھے جنہوں نے باقاعدہ افتتاح کیا،اس موقع پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سوات اسد حمید ، دیگر معزز جج صاحبان اور پبلک پراسیکیوٹرز نے شرکت کی، مہمان خصوصی سید فدا حسین شاہ ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ ،اسد حمید ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سوات اور دیگر مقررین نے سیشن کے اغراض و مقاصد پر تفصیلی اور سیرافزا بحث کی اور اسے تفتیشی افسران اور پبلک پراسیکیوٹرز کے پیشہ ورانہ صلاحیت اور استعدادکار بڑھانے کیلئے مفید قرار دیا۔سیشن کا مقصد پولیس، عدلیہ اور پراسیکیوشن کے مابین پیشہ ورانہ ہم آہنگی کو موثر بنانا ہے تاکہ عوام الناس کو جلد اور سستی انصاف فراہم کیا جاسکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed