صنعتکاروں کے مسائل کے حل کیلئے کھلی کچہری کے ماہانہ انعقاد کا فیصلہ

حیات آباد انڈسٹریلسٹس ایسوسی ایشن کے صدر فیصل کاکاخیل نے وزیراعلی خیبر پختونخوا کے مشیر برائے صنعت سے ملاقات کی اور انہیں حیات آباد انڈسٹریل اسٹیٹ اور صوبے کے دیگر صنعتوں کو درپیش مختلف مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ سابق ڈائریکٹر ریڈیو پختونخوا غلام حسین غازی اور یونین کونسل زیارت کاکا صاحب کے چیئرمین میاں صبیح الدین کاکاخیل بھی موجود تھے اور صنعتی پالیسیوں میں میڈیا کا کردار اجاگر کیا۔ ملاقات کے دوران صنعتکاروں کو درپیش بنیادی مسائل، صنعتی ترقی، سرمایہ کاری کے فروغ، سرکاری اداروں کے ساتھ بہتر روابط اور کاروباری ماحول کو مزید سازگار بنانے کے حوالے سے مختلف تجاویز پر غور کیا گیا۔اس موقع پر یہ فیصلہ کیا گیا کہ صنعتکاروں کے مسائل کے بروقت حل کیلئے ہر ماہ کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا جائے گا جہاں صنعتکار اپنے مسائل براہِ راست متعلقہ حکام کے سامنے پیش کر سکیں گے۔ مشیر صنعت نے یقین دہانی کرائی کہ کھلی کچہری میں سامنے آنے والے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا اور متعلقہ محکموں کے ساتھ مثر رابطہ قائم کرکے ان کے بروقت ازالے کو یقینی بنایا جائے گا۔صدر حیات آباد انڈسٹریلسٹ ایسوسی ایشن فیصل کاکاخیل نے اس اقدام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ باقاعدہ کھلی کچہریوں کے انعقاد سے حکومت اور صنعتکاروں کے درمیان رابطہ مزید مضبوط ہوگا، اعتماد میں اضافہ ہوگا اور صنعتی شعبے کو درپیش مسائل کے فوری اور مثر حل میں مدد ملے گی، جس سے صوبے میں صنعت اور سرمایہ کاری کو فروغ حاصل ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed