مائیکروسافٹ نے دنیا بھر میں 9ہزار ملازمین فارغ کردیئے

امریکی ٹیکنالوجی کمپنی مائیکروسافٹ نے دنیا بھر میں اپنے تقریبا 9 ہزار ملازمین کو نوکری سے فارغ کرنے کے منصوبے کا اعلان کر دیا ہے، جو کمپنی کی عالمی ورک فورس کا تقریبا 4 فیصد بنتے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اس سے قبل بھی گزشتہ برس مائیکروسافٹ نے بڑے پیمانے پر ملازمین کی چھانٹیاں کی تھیں، جبکہ نئی کٹوتیوں کا بڑا حصہ کمپنی کے گیمنگ ڈویژن ایکس باکس میں ہوگا۔خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق تنظیمِ نو کے عمل کے تحت ایکس باکس ڈویژن میں 3 ہزار 200 سے زائد ملازمتیں متاثر ہوں گی۔ رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ یہ برطرفیاں ان چار گیم اسٹوڈیوز کے ملازمین کو بھی متاثر کریں گی جنہیں کمپنی علیحدہ کرنے یا فروخت کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ایکس باکس کی چیف ایگزیکٹو آشا شرما کے مطابق تقریبا ایک ہزار 600 ملازمین کو فوری طور پر فارغ کیا جا رہا ہے، جبکہ باقی متاثرہ ملازمین کی برطرفیاں مالی سال 2027 تک مرحلہ وار مکمل کی جائیں گی۔مائیکروسافٹ کی ایگزیکٹو وائس پریزیڈنٹ ایمی کولمین کا کہنا ہے کہ کمپنی بدلتے ہوئے عالمی کاروباری حالات کے پیش نظر اپنی تنظیمی ساخت میں تبدیلیاں کر رہی ہے۔ ان کے مطابق ان اقدامات کا مقصد کمپنی کو مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ بنانا ہے۔دوسری جانب ایکس باکس انتظامیہ کا کہنا ہے کہ حالیہ برسوں میں گیمنگ کاروبار کی منافع بخش کارکردگی میں نمایاں کمی آئی ہے، جو ملازمتوں میں کٹوتی کی ایک بڑی وجہ ہے۔رپورٹس کے مطابق آشا شرما نے ایکس باکس کے کاروبار کو "غیر صحت مند” قرار دیتے ہوئے کہا کہ کمپنی کا منافع حریف اداروں کے مقابلے میں 3 سے 10 گنا کم ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ گیم پاس سبسکرپشن سروس کی قیمتوں میں اضافے کے بعد لاکھوں صارفین نے اپنی رکنیت ختم کر دی، جس سے کمپنی کو مالی نقصان اٹھانا پڑا۔ بعد ازاں صارفین کو واپس لانے کے لیے سبسکرپشن فیس میں کمی کرنا پڑی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed