آئندہ سال سرکاری حج اسکیم کے تحت مختصر حج پیکج کی قیمت تقریبا 13 لاکھ روپے مقرر کیے جانے کا امکان ہے۔رپورٹ کے مطابق ذرائع وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ آئندہ سال سرکاری حج اسکیم کے تحت عازمین کو گزشتہ برس کے مقابلے میں زیادہ اخراجات برداشت کرنا پڑ سکتے ہیں،جو گزشتہ سال کے مقابلے میں تقریبا ایک لاکھ روپے زیادہ ہوگی۔ذرائع کے مطابق مختصر حج کا دورانیہ 20 سے 22 روز ہوگا،جبکہ 40 روزہ لانگ حج پیکج بھی تقریبا 50 ہزار روپے مہنگا ہونے کا امکان ہے،لانگ حج پیکج کی متوقع قیمت 12 لاکھ روپے رکھی جا سکتی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ عازمین کو حج اخراجات دو اقساط میں جمع کرانے کی سہولت دی جائے گی، جس کے تحت تقریبا 6،6 لاکھ روپے کی دو اقساط میں ادائیگی ممکن ہوگی۔یاد رہے کہ گزشتہ سال مختصر حج پیکج کی قیمت تقریبا 12 لاکھ روپے جبکہ لانگ حج پیکج پر تقریبا ساڑھے 11 لاکھ روپے لاگت آئی تھی۔







